خیبرپختونخوا بارش

خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں بارش کا امکان

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق صوبے کے بالائی اور کچھ میدانی علاقوں میں گرج چمک اور تیز ہواوں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ایبٹ آباد، ہری پور، مانسہرہ، بٹگرام، کوہستان اور تورغر میں ہلکی بارش جبکہ شانگلہ، چترال، بالائی و زیریں دیر، سوات، بونیر، ملاکنڈ اور باجوڑ میں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ مہمند، مردان، صوابی اور خیبر میں بارش کے ساتھ تیز ہواوں کا بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، کوہاٹ اور کرم میں گرد آلود ہواوں کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج کم سے کم درجہ حرارت 25 زیادہ سے زیادہ 35 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں:  امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کو کوئی نہیں ہرا سکتا، ملیحہ لودھی