حسان نیازی گرفتاری کیس

سابق ایم این اے انور تاج کیخلاف مقدمات کی سماعت ملتوی

ویب ڈیسک: پشاورہائیکورٹ میں سابق ایم این اے انور تاج کیخلاف مقدمات کی سماعت جسٹس نعیم انور نے کی۔ وکیل درخواست گزار شاہ فیصل نے عدالت کو بتایا کہ پینل میں شامل وکیل شیرافضل مروت کے رشتہ دار کے ہاں فوتگی ہوئی ہے اس لئے وہ آج پیش نہیں ہوسکتے اور وہی کیس کے مرکزی وکیل ہیں، اس لئے کیس کی سماعت ملتوی کی جائے، اس پر جسٹس نعیم انور نے استفسار کیا کہ کتنا وقت چاہیے؟ کب تک وہ آجائیں گے؟ وکیل درخواست گزار نے کہا کہ ایک ہفتے کا ٹائم دیں، ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے کہا کہ درخواست گزار شبقدرعدالت میں پیش نہیں ہو رہے اور یہاں آگئے ہیں، یاد رہے کہ عدالت نے کیس کی سماعت 21 اگست تک ملتوی کر دی۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی مقبولیت سے خوفزدہ مینڈیٹ چور سرکار پابندی کا ڈرامہ رچا رہی ہے