نواز شریف بارودی سرنگ

نواز شریف کے راستے میں کوئی بارودی سرنگ برداشت نہیں کرینگے، جاوید لطیف

ویب ڈیسک: مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما میاں جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ نواز شریف ستمبر میں واپس آ رہے ہیں اورقوم انہیں چوتھی بار وزیراعظم بنائے گی۔ جاوید لطیف نے یوم آزادی پر شیخوپورہ میں ریلی نکالی اور اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ذوالفقار علی بھٹو کو بھی عالمی سازش کے ذریعے اقتدار سے اتار کر مارا گیا تھا۔ نواز شریف کو بھی اسی جرم کی سزا ملی، نواز شریف کو پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر بنانے کی سزا ملی، ان کا سی پیک کا عظیم تحفہ عالمی قوتوں کو ناگوار گزرا، عالمی سازش اب بھی جاری ہے لیکن نواز شریف کے راستے میں اب کوئی بارودی سرنگ برداشت نہیں کریں گے۔
جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ فتنہ خان کو بچانے کے لیے پاکستان مخالف قوتیں منصوبہ بندی کر رہی ہیں، اگر ہم اپنی سیاست قربان نہ کرتے تو آئین، جمہوریت اور ریاست کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا دیا جاتا۔ لیگی رہنما نے مزید کہا کہ شخصیات ریاست پر قربان ہوں گی مگر ریاست کو شخصیات پر قربان نہیں ہونے دیں گے، شہیدوں اورغازیوں کی قربانیوں کے ثمرات ریاست کو ملنے چاہئیں۔

مزید پڑھیں:  9 اور 10 محرم الحرام کو بی آر ٹی سروس بند رکھنے کا فیصلہ