نگران وزیراعظم انوار الحق

نگران وزیراعظم انوار الحق پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کا انتخاب نہیں، شاہ محمود

پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ نگران وزیراعظم انوار الحق پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کی چوائس نہیں۔
ویب ڈیسک: انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی نے کہا کہ نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کی چوائس نہیں ہیں، دنوں نے تو ڈاکٹر مالک پر اتفاق کیا تھا، پی ڈی ایم کی تمام چھوٹی جماعتیں شہباز شریف سے گلہ کر رہی ہیں،
انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی آج کور کمیٹی کا اجلاس ہوگا، نگران وزیراعظم سے تحریک انصاف کو توقع ہے کہ ایسی کابینہ بنائیں جو غیر جانبدار ہو، ہمیں امید ہے الیکشن فری اور فیئر ہو، امید ہے نگران وزیراعظم سیاسی کشیدگی میں کمی کیلئے اقدامات کریں گے۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں میں کشیدگی بڑھتی جا رہی تھی، نگران وزیراعظم پر منحصر ہے وہ کس طرح انصاف کریں گے، جو خواتین زیر حراست ہیں انہیں رہا کیا جائے۔
رہنما پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی چیئرمین کو حق حاصل ہے جیل میں سہولیات دی جائیں، جیل میں وکلاء کو رسائی حاصل نہیں ہوگی یہ نا انصافی ہوگی۔

مزید پڑھیں:  چارسدہ اور صوابی میں فائرنگ و حادثات میں 2 افراد جاں بحق، 10 زخمی