پیپلز پارٹی الیکشن 90 دن

نگران وزیراعظم کے تقرر پر پی ڈی ایم اراکین حیران ہیں، شیخ رشید

ویب ڈیسک: سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے اپنی ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ نگران وزیراعظم کے تقرر پر پی ڈی ایم کے دل کے ارمان آنسوؤں میں بہہ گئے اور 13 پارٹیاں شرمائی شرمائی ایک دوسرے کی طرف دیکھ رہی ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنی ٹوئٹ میں ان کا کہنا تھا کہ ان میں مبارکباد دینے کی بھی ہمت نہیں ہے اور کٹی ہوئی پتنگ کی طرح ایک دوسرے سے پوچھ رہے ہیں کہ یہ کیا اور کیسے ہوا، 16 مہینے کی نااہل حکومت کو جس ذلت و رسوائی سے جانا پڑا وہ بھی تاریخ کا ایک حصہ ہے اور جنہیں اس قابل بھی نہیں سمجھا گیا کہ ان کے مشوروں کو اہمیت دی جاتی۔ کل جو وزیراعظم کا حلف اٹھایا گیا اس رسم تاج پوشی میں پاکستان کی سیاسی پارٹی کا کوئی سربراہ موجود نہیں تھا۔
سربراہ عوامی مسلم لیگ نے مزید کہا کہ نگران وزیراعظم کی تعیناتی پر سب ایک دوسرے کی طرف دیکھ رہے ہیں کہ کیا ہوا کیسے ہوا اور تبصروں سے بھی گریز کر رہے ہیں کیونکہ ان میں جرات ہی نہیں ہے، جس طرح پرانی کیبنٹ کو ای سی ایل میں ڈالا گیا موجودہ 85 لوگوں کو بھی ای سی ایل میں ڈالا جائے کیونکہ ان کی بھی فائلیں بن رہی ہیں۔

مزید پڑھیں:  اے این پی کے نثار باز پی کے 22باجوڑ سے ایم پی اے منتخب