شمالی وزیرستان فائرنگ

شمالی وزیرستان میں فائرنگ، ایک شخص جاں بحق، 3 دہشتگرد ہلاک

ویب ڈیسک: شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک کے گاؤں زمان کلی میں گزشتہ شب دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا، ذرائع کے مطابق واقعے کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا، سیکورٹی فورسز نے بدر توئی الگاڈ سمیت جگہ جگہ ناکہ بندی بھی کردی، اس دوران شدید فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔
ذرائع کے مطابق سیکورٹی فورسز کی جانب سے دو گھنٹوں کی تلاش کے بعد بدر توئی الگاڈ سے دو دہشت گرد مارے گئے جن کی لاشیں بھی برآمد کر لی گئی ہیں۔ ہلاک دہشت گردوں کا تعلق زمان کلی اور خیسور سے ہے۔

مزید پڑھیں:  9مئی مقدمات میں عمران خان کا 10روزہ جسمانی ریمانڈ منظور