پاک چین دوستی

پاک چین دوستی سبوتاژ کرنے کی ہر کوشش ناکام بنائیں گے، چین

ویب ڈیسک: چینی وزارت خارجہ کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ پاک چین دوستی اور سی پیک کو سبوتاژ کرنے کی کوئی بھی کوشش کامیاب نہیں ہوگی، ترجمان چینی وزارت خارجہ وانگ وینبن نے کہا کہ 13 گست کوچینی انجینئرز کے قافلے کو نشانہ بنایا گیا، حملے میں کوئی چینی شہری ہلاک یا زخمی نہیں ہوا تاہم گوادر میں چینی انجینیئرز پر دہشت گرد حملے کی مذمت کرتے ہیں۔ وانگ وینبن نے کہا کہ پاک چین دوستی اور سی پیک کو سبوتاژ کرنے کی کوئی کوشش کامیاب نہیں ہوگی، چین پاکستان سے مل کر دہشتگردی کے خطرات سے نمٹنے کے لیے کام جاری رکھے گا، ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں چینی اہلکاروں، منصوبوں کے تحفظ کے لیے کام کرتے رہیں گے۔

مزید پڑھیں:  ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ 22 ستمبر کو منعقد کرنے کا فیصلہ