جسٹس (ر) مقبول باقر نگران

جسٹس (ر) مقبول باقر نگران وزیراعلیٰ سندھ مقرر، کل حلف برداری ہوگی

ویب ڈیسک: نگران وزیراعلیٰ سندھ کیلئَے جسٹس (ر) مقبول باقر کے نام پر ایم کیو ایم اور پی پی پی میں اتفاق ہوگیا ہے، جسٹس (ر) مقبول باقر کا نام وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی جانب سے دیا گیا تھا، ایم کیو ایم سے تعلق رکھنے والی اپوزیشن لیڈر رعنا انصار نے گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کے مشورے سے جسٹس (ر) مقبول باقر کے نام کی منظوری دے دی ہے۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے جسٹس (ر) مقبول باقر کے بطور نگران وزیراعلیٰ تقرر کی منظوری دے دی اور نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔ ذرائع گورنر ہاؤس کے مطابق نگران وزیراعلیٰ سندھ کی حلف برداری کی تقریب کل 16 اگست کو ہوگی۔

مزید پڑھیں:  جنوبی وزیرستان میں بارودی سرنگ کا دھماکہ،2بچے جاں بحق