سرکاری ملازمین کو سوشل میڈیا

خیبرپختونخوا کے سرکاری ملازمین کو سوشل میڈیا سے دور رہنے کی ہدایت

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا حکومت نے سرکاری ملازمین کو سوشل میڈیا سے دور رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے حکمنامہ جاری کیا ہے کہ سیاسی، مسلکی اور پاکستان کے نظریاتی مسائل پر بحث و تجزیہ کرنے پر پابندیاں عائد کر دی گئی ہیں اور اس حوالے سے حکمنامہ بھی جاری کر دیا ہے۔ حکمنامہ کے مطابق سیاسی، مسلکی اور پاکستان کے نظریاتی مسائل پر بحث و تجزیہ کرنے پر پابندیاں عائد کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ حکومت کی اجازت کے بغیر میڈیا یا سوشل میڈیا پر رائے دینے پر بھی پابندی ہوگی۔ سرکاری ملازمین کے سوشل میڈیا کے کسی بھی پلیٹ فارم پر سیاسی، مسلکی اور پاکستان کے نظریاتی مسائل پر بحث و تجزیہ کرنے پر پابندیاں عائد کر دی گئی ہیں۔

مزید پڑھیں:  صنم جاوید رہائی کے ایک گھنٹہ بعد دوبارہ گرفتار