افغانستان ہوٹل میں دھماکے

افغانستان، ہوٹل میں دھماکے سے 3 افراد ہلاک، 7 زخمی

کابل: افغانستان کے مشرقی صوبے خوست کے ایک ہوٹل میں دھماکے سے 3 افراد ہلاک اور 7 زخمی ہوگئے، خوست پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ دھماکہ شہر کے اس ہوٹل میں ہوا جہاں افغان عوام اور پاکستان کے علاقے شمالی وزیر ستان سے آنے والے مہاجرین کثرت سے مقیم تھے تاہم انہوں نے کوئی معلومات فراہم نہیں کیں اور نہ ہی یہ بتایا گیا کہ دھماکے کے وقت ہوٹل میں کتنے افراد موجود تھے۔ دھماکے میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا، ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی شناخت بھی ظاہر نہیں کی گئی۔

مزید پڑھیں:  دہشت گرد عناصر کا جڑ سے خاتمہ کیا جائے گا: صدر، وزیراعظم