نگران وزیراعلیٰ بلوچستان

بلوچستان کے نگران وزیراعلیٰ کا انتخاب، معاملہ آخری مرحلہ میں داخل

ویب ڈیسک: بلوچستان کے نگران وزیراعلیٰ کے انتخاب کا آخری روز آن پہنچا، رہنماوں کے مابین مذاکرات کا ایک اور دور متوقع ہے۔
ذرائع کے مطابق نگران وزیراعلیٰ بلوچستان کے انتخاب کا معاملہ آخری مراحل میں داخل ہوگیا، وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو اور اپوزیشن لیڈر ملک سکندر کے درمیان گزشتہ روز کی گئی ملاقات بے نتیجہ ختم ہوگئی تھی۔ ملاقات میں نگران وزیراعلیٰ کے امیدواروں کے ناموں کا تبادلہ نہ ہوسکا اور اب صرف ایک دن باقی رہ گیا ہے، اس ضمن میں آج جلد ہی مذاکرات کا ایک اور دور متوقع ہے۔

مزید پڑھیں:  جمعہ کو ملک بھر میں احتجاج کی کال دی ہے، اسد قیصر