نوشہرہ میں ریسکیو 1122 کے نئے دفتر کا افتتاح

ویب ڈیسک: ضلع نوشہرہ میں ریسکیو 1122 کے نئے دفتر کا افتتاح رشکئی کے مقام پر کر دیا گیا ہے۔ افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی سیکرٹری ریلیف،ری بیلیٹیشن اینڈ سیٹلمنٹ عبدالباسط اور ڈی ایچ او نوشہرہ ڈاکٹر محمد شعیب اور سینئر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کمال شاہ تھے۔
ریسکیو 1122 رشکئی سٹیشن کے افتتاح کے موقع پر ریسکیو کے جوانوں نے مہمان گرامی کو سلامی پیش کی۔ ریسکیو 1122 نوشہرہ کی جانب سے لگائے گئے تمام سٹالز (فائر، میڈیکل، ڈیزاسٹر) پر سینئر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کمال شاہ نے تفصیلی بریفنگ دی اور اہلکاروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور بین الاقوامی معیار کی آلات کے استعمال کے حوالے سے معلومات بھی فراہم کی۔
اس موقع پر سیکرٹری ریلیف،ری بیلیٹیشن اینڈ سیٹلمنٹ عبدلباسط نے کہا کہ ریسکیو 1122 صوبے میں ہونے والے کسی بھی قدرتی اور ناگہانی آفات کے دوران بروقت اور بہترین سہولیات فراہم کررہاہے۔

مزید پڑھیں:  لوڈشیڈنگ کیخلاف نوشہرہ اور پاراچنار میں شدید احتجاج، روڈ بند