خیبر، بائیکاٹ ختم کر کے پولیس اہلکار انسداد پولیو مہم میں مصروف

ویب ڈیسک: ضلع خیبر میں پولیس اہلکاروں کی جانب سے پولیو ٹیموں کو سیکورٹی سے بائیکاٹ ختم کرنے کے بعد آج سے 7 روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے، محکمہ صحت حکام کے مطابق ضلع خیبر کی تینوں تحصیلوں لنڈی کوتل ، جمرود اور باڑہ میں 02 لاکھ 08 ہزار بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کر دیا گیا، انسداد پولیو مہم کے لئے 965 ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں، پولیو ٹیموں کو فول پروف سیکورٹی فراہم کر دی گئی ہے۔ محکمہ صحت حکام کے مطابق پولیس اہلکاروں کی جانب سے پولیو ٹیموں کو سیکورٹی دینے سے بائیکاٹ کے باعث مہم ایک ہفتے تک معطل تھی۔

مزید پڑھیں:  غزہ میں کربلا کی تاریخ دہرائی جا رہی ہے،خواجہ آصف