روس پٹرول پمپ

روس، پٹرول پمپ پر دھماکے سے 27 افراد ہلاک، 66 زخمی

ماسکو: روس میں پٹرول پمپ پر آگ لگنے سے 27 افراد ہلاک ہو گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق رات 9 بجے پٹرول پمپ پر زور دار دھماکے کے بعد آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں 66 افراد زخمی بھی ہوئے۔ آگ نے قریب کھڑی گاڑیوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا، مرنے والوں میں بچے بھی شامل ہیں، شدید زخمیوں کو ائیر کرافٹ کے ذریعے ماسکو منتقل کر دیا گیا، ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ آگ نے تقریباً 600 سکوائر میٹر کے علاقے کو لپیٹ میں لے لیا۔ روسی تحقیقاتی کمیٹی کے مطابق پٹرول پمپ کے قریب کھڑی گاڑی کی مرمت کے دوران اس میں دھماکا ہوا۔

مزید پڑھیں:  کینیا میں42خواتین کو قتل کرنے والا سیریل کلر گرفتار