الیکشن کمیشن پابندی

الیکشن کمیشن کی جانب سے تمام اداروں میں تقرر و تبادلوں پر پابندی عائد

ویب ڈیسک: الیکشن کمیشن نے وفاقی، صوبائی اور مقامی اداروں میں تقرر و تبادلوں پر پابندی عائد کر دی۔ سیکرٹری الیکشن کمیشن کی جانب سے نگران حکومتوں کو مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے، الیکشن کمیشن نے سابق وزراء، مشیروں، معاونین اور اراکین اسمبلی سے سرکاری گاڑیاں واپس لینے اور رہائش گاہیں خالی کرانے اور اداروں میں بھرتی ہونے والی سیاسی شخصیات کی ملازمت ختم کرنے سمیت نگران وزیراعظم، وزرائے اعلیٰ اور کابینہ ارکان کے اثاثوں کی تفصیلات بھی طلب کر رکھی ہیں۔ سیکرٹری الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری ہونے والے مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ وفاقی اور صوبائی نگران حکومتیں قانون کے مطابق روزانہ کی بنیاد پر معاملات چلائیں، نگران حکومتیں پہلے سے جاری بین الاقوامی اور دو طرفہ معاہدوں پر عملدرآمد کروا سکتی ہیں۔

مزید پڑھیں:  پاک چین تعلقات باہمی اعتماد اور حمایت پر مبنی ہیں، آرمی چیف