نگران وزیراعلیٰ بلوچستان

نگران وزیراعلیٰ بلوچستان کی نامزدگی، معاملہ پارلیمانی کمیٹی کے سپرد

ویب ڈیسک: بلوچستان میں نگران وزیراعلیٰ کی نامزدگی کے لئے آئینی وقت ختم ہونے کے بعد معاملہ پارلیمانی کمیٹی کے سپرد ہو گیا۔ وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو اور اپوزیشن لیڈر امیدوار کی نامزدگی پر متفق نہ ہو سکے، اب سپیکر اسمبلی حکومتی اور اپوزیشن اراکین پر مشتمل پارلیمانی کمیٹی تشکیل دینگے۔ پارلیمانی کمیٹی میں وزیراعلیٰ اور اپوزیشن لیڈر ٹریژی اور اپوزیشن بنچز کی جانب سے تین تین ممبر ہونگے، آئین کے تحت پارلیمانی کمیٹی تین دنوں میں فیصلہ کرنے کی پابند ہے۔ اس کے بعد اگر پارلیمانی کمیٹی فیصلہ نہ کر سکی تو معاملہ الیکشن کمیشن کے پاس چلا جائیگا جو امیدوار کا بحثیت نگران وزیراعلیٰ انتخاب کرے گا۔ یاد رہے کہ اس سے قبل علی مردان کے نام پر اتفاق ہوا تھا تاہم وزیراعلیٰ بلوچستان اور اپوزیشن لیڈر علی مردان کے نام پر دستخط نہ کر سکے۔

مزید پڑھیں:  کینیا میں42خواتین کو قتل کرنے والا سیریل کلر گرفتار