پولیس چوکی ارمڑ حملہ

پولیس چوکی ارمڑ پر دہشت گردوں کا ہینڈ گرنیڈ حملہ، ایک اہلکار زخمی

پشاور: پولیس چوکی ارمڑ پر نامعلوم دہشت گردوں کی جانب سے رات گئے ہینڈ گرنیڈ حملہ کیا گیا، واقعہ میں ایک اہلکار زخمی ہو گیا جسے فوری طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق دہشتگردوں نے رات گئے ارمڑ میں پولیس چوکی پر دستی بم سے حملہ کیا اور اس کے بعد حملہ آور شرپسند فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، کارروائی کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔

مزید پڑھیں:  سپریم کورٹ میں ایڈہاک ججز کی تعیناتی ،جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب