نیب ترامیم کیس

نیب ترامیم کیس سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر، نوٹسز جاری

ویب ڈیسک: سپریم کورٹ میں نیب ترامیم کیس سماعت کیلئے مقرر، ذرائع کے مطابق نیب ترامیم کیس سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر کر دیا گیا ہے، چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں قائم 3 رکنی بینچ 18 اگست کو سماعت کرے گا۔ نیب ترامیم کیس کی سماعت کے لیے مقرر کردہ بینچ میں جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منصور علی شاہ بھی شامل ہیں۔ سپریم کورٹ نے 16 مئی 2023ء کو آخری سماعت کی تھی جبکہ عدالت نے کیس میں فیصلہ محفوظ ہونے کا عندیہ دیتے ہوئے سماعت ملتوی کی تھی۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ نیب ترامیم کیس کی 47 سماعتیں کر چکی ہے، چیئرمین پی ٹی آئی نے پی ڈی ایم حکومت کی نیب ترامیم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے۔ رجسڑار سپریم کورٹ نے کیس کی سماعت سے متعلق فریقین کو نوٹسز جاری کر دئیے۔

مزید پڑھیں:  سوشل میڈیا پر منفی پراپیگنڈے کے خاتمے کیلئے حکومت متحرک