امریکہ طالبان تعلقات

امریکہ طالبان تعلقات افغانستان میں خواتین کے تحفظ سے مشروط

ویب ڈیسک: افغانستان پر قبضے کے دو سال مکمل ہونے کے بعد امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ طالبان نے وعدے کیے مگر پورے نہیں کیے، امریکہ طالبان تعلقات کے بارے میں وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ جب تک افغانستان میں خواتین کو تحفظ نہیں دیا جائے گا طالبان کے ساتھ تعلقات معمول پر نہیں آسکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ 2 برس میں تقریباً 34 ہزار افغان شہریوں کو خصوصی امیگرنٹ ویزے جاری کیے گئے جبکہ اگست 2021 سے اب تک 1 اعشاریہ 9 بلین ڈالر افغان عوام کی امداد کے لیے عطیہ کیے، امریکہ طالبان تعلقات کے حوالے سے انٹونی بلنکن کا کہنا تھا کہ افغانستان میں شراکت داروں کے ساتھ وعدوں کی تکمیل پر پیشرفت جاری ہے۔ یاد رہے کہ طالبان حکام نے امریکی فوج کے انخلاء کے بعد 15 اگست 2021 کو افغانستان پر قبضہ کرلیا تھا۔

مزید پڑھیں:  بنگلہ دیش میں پرتشدد احتجاج، موبائل و انٹرنیٹ معطل