چلتی پھرتی لائبریری اور انفوٹینمنٹ

پشاور کے بچوں کیلئے چلتی پھرتی لائبریری اور انفوٹینمنٹ کا تحفہ

ویب ڈیسک: پشاور میں بچوں کی تفریح کیلئے پاک فوج کی جانب سے ویلی کی آمد کی گونج نے دھوم مچا دی، ویلی سڑکوں پر چلتی پھرتی لائبریری اور انفوٹینمنٹ کی دنیا کا ایک انوکھا شاہکار ہے، اسی لئے اس ویلی کی آمد نے پشاور کے گلی کوچوں میں دھوم مچا رکھی ہے۔ ویلی بچوں کیلۓ کہانیوں کی کتابیں، کھلونے اور مختلف ویڈیو گمیز سمیت فلمز سسٹم سے لیس ہے۔ ذرائع کے مطابق بچوں کی جانب سے بھی اس ویلی میں خصوصی دلچسپی کا اظہار کیا جا رہا ہے اور وہ مختلف گیمز اور فلموں کو انجوائے کررہے ہیں۔ خوشی سے نہال بچوں نے پاک آرمی زندہ باد اور پاکستان زندہ باد کے نعرے بھی لگائے۔ بچوں کے اس حب الوطنی کے انداز نے بڑوں کے دل جیت لۓ۔ بچوں نے کہا کہ آج ہم نے بہت سارے گیمز کھیلے اور مزے مزے کی کہانیاں پڑھی ہیں۔ اس موقع پر بچوں نے کہا کہ ہمارے محلے میں مووی ویلی ” چلتی پھرتی لائبریری اور انفوٹینمنٹ” کے آنے سے ہم سب بہت خوش ہیں کیونکہ ہمیں ایک چھت کے نیچے گیمز، کتابیں اور فلمیں دیکھنے کو ملیں۔ بچوں نے پاک فوج کا شکریہ بھی ادا کیا۔

مزید پڑھیں:  مذ اکرات کا عمل شروع ہوتے ہی بنوں میں امن بحال ہوا ،بیرسٹر سیف