سرکاری ملازمین ضابطہ اخلاق

نگران حکومت نے سرکاری ملازمین کیلئے ضابطہ اخلاق جاری کر دیا

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا کی نگران حکومت نے سرکاری ملازمین سے متعلق پالیسی جاری کردی، حکومتی امور سے متعلق معلومات سوشل میڈیا پر شئیر کرنے سے پہلے اجازت لازمی لینی ہوگی، اسٹیبلشمنٹ نے ہدایات سے متعلق اعلامیہ جاری کر دیا جس کے مطابق سرکاری ملازم کوسوشل میڈیا پر سیاسی و مسلکی بحث و مباحثہ کا حصہ بننے کی اجازت نہیں ہوگی جبکہ سرکاری ملازمین پر میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز میں شرکت کے لیے حکومت سے اجازت نامہ لینا لازمی ہوگا۔ اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ کوئی بھی سرکاری ملازم مسلک اور ملک کے نظریاتی معامالات سے متعلق معلومات سوشل میڈیا پر شئیر نہیں کرے گا۔

مزید پڑھیں:  بنوں میں شہید ہونے والے پاک فوج کے جوانوں کی نماز جنازہ ادا