نگران وزیراعلیٰ سندھ کا نوٹس

نگران وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر کی حلف برداری تقریب آج ہوگی

ویب ڈیسک: نگران وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر آج اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے، گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری ان سے حلف لیں گے۔ حلف برداری کی تقریب آج شام گورنر ہاؤس میں ہو گی، گورنر سندھ کی مصروفیات کے باعث تقریب حلف برداری نگران وزیراعلیٰ سندھ کی نامزدگی کے 2 دن بعد منعقد کی جا رہی ہے۔ نگران وزیراعلیٰ کی حلف برداری تقریب میں شرکت کیلئے صوبے کی اہم شخصیات اور سیاسی رہنماؤں کو مدعو کیا گیا ہے۔
کراچی سے تعلق رکھنے والے جسٹس (ر) مقبول باقر 5 اپریل 1957 کو پیدا ہوئے، انہوں نے جامعہ کراچی سے ایل ایل بی کیا اور 1981 میں وکالت کے شعبے سے منسلک ہو گئے جبکہ 26 اگست 2003 میں سندھ ہائی کورٹ کے مستقل جج بنے۔
جسٹس (ر) مقبول باقر 20 ستمبر 2013 میں چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ مقرر ہوئے اس کے بعد 17 فروری 2015 کو سپریم کورٹ پاکستان کے جج بنے اور اسی عہدہ سے 4 اپریل 2022 کو ریٹائر ہوئے۔

مزید پڑھیں:  آئی ایم ایف پروگرام سے پاکستان کیلئے فنڈنگ میں بہتری کی پیش گوئی