نواز شریف کی واپسی

نواز شریف کی واپسی چیف جسٹس کی ریٹائرمنٹ تک ملتوی

ویب ڈیسک: پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیٹرعرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ نواز شریف ستمبر کے تیسرے ہفتے میں وطن واپس آکرانتخابی مہم چلائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف چاہتے ہیں کہ الیکشن میں تاخیر نہ ہو اور اسی سال الیکشن ہو جائیں لیکن دوسری جانب نواز شریف نے اپنی واپسی موجودہ چیف جسٹس آف پاکستان کی ریٹائرمنٹ تک موخر کر دی، یاد رہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان 17 ستمبر کو عہدے سے ریٹائر ہو رہے ہیں۔ اس لحاظ سے نواز شریف کی واپسی چیف جسٹس کی ریٹائرمنٹ کے بعد ہوگی۔ نواز شریف کے سیکرٹری راشد نصر اللہ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر نواز شریف کے ویڈیو بیان کا ایک کلپ شیئرکیا ہے جس میں وہ کہہ رہے ہیں کہ انہیں نکالنا جنرل باجوہ اور ثاقب نثار کی ملی بھگت تھی جبکہ کئی دیگر نام بھی انہوں نے لئے۔

مزید پڑھیں:  لوکل گورنمنٹ پراپرٹی لیز رولز کے مسودے کو حتمی شکل دیدی گئی