شوکت یوسفزئی

ترقیاتی کاموں میں خرد برد کے کیس میں شوکت یوسفزئی طلب

ویب ڈیسک: شانگلہ میں ترقیاتی کاموں میں خرد برد کے کیس میں اینٹی کرپشن یونٹ نے پی ٹی آئی کے سابق صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی کو نوٹس جاری کیا تھا جس میں انہیں آج پیش ہونے کی ہدایت دی گئی تھی لیکن سابق صوبائی وزیر پیش نہ ہوئے۔ ذرائع کے مطابق اینٹی کرپشن یونٹ نے سابق ایم پی اے شوکت یوسفزئی کو ایک اور نوٹس جاری کر دیا جس میں انہیں 18 اگست کو پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  ملک بھر میں یومِ عاشور پر سکیورٹی سخت، موبائل فون سروس معطل