پولیس اہلکار رشوت

پشاو، تھانہ خزانہ کے دو پولیس اہلکار رشوت لینے کے الزام پر معطل

ویب ڈیسک: پشاور خزانہ پولیس موبائل کا چپس فیکٹری، سوئمنگ پول سمیت دیگر کاروباری مراکز سے بھتہ لینے کا انکشاف، ذرائع کے مطابق تھانہ خزانہ کی حدود میں پولیس اہلکار مختلف علاقوں میں جا کر مبینہ طور پر رشوت لینے لگے، وائرل ویڈیو میں شہری نے الزام لگایا کہ پولیس اہلکار کبھی کارخانے اور کبھی سوئمنگ پول والوں سے رشوت لیتے ہیں جبکہ کبھی کہتے ہیں گاڑی کی بیٹری خراب ہے اُس کو ٹھیک کروانے کے لیے پیسے دو، رشوت لینے کی ویڈیو میں پولیس اہلکاروں کو چپس فیکٹری مالک سے پیسوں کا مطالبہ کرتے دکھایا گیا ہے۔ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ایس پی رورل نے فوری نوٹس لیتے ہوئے دو اہلکاروں کو معطل کر کے ان کیخلاف محکمانہ کارروائی شروع کر دی۔

مزید پڑھیں:  صوبائِی حکومت کا سرکاری رہائش گاہوں کے کرایوں میں اضافہ