چینی مزید مہنگی

چینی مزید مہنگی، منافع خوروں کے سامنے حکومت بے بس

ویب ڈیسک: چینی کی قیمت میں مزید اضافہ ہو گیا، حکومت منافع خوروں کے سامنے بے بس دکھائی دے رہی ہے۔ شوگر ملز کی جانب سے ایک ماہ کے دوران چینی کی قیمت میں 25 روپے کلو تک اضافہ کیا جا چکا ہے جس کی وجہ سے ہول سیل میں چینی 150 روپے کلو کی سطح پر پہنچ گئی جبکہ اسکی ریٹیل قیمت 160 روپے کلو سے بھی بڑھ جانے کا خدشہ ہے۔ ہول سیلرز کا کہنا ہے کہ ملوں کی جانب سے چینی کی قیمت مصنوعی طور پر بڑھائی جا رہی ہے، وافر مقدار میں چینی کا ذخیرہ ہونے کے باوجود قیمتوں میں متواتر اضافہ اس بات کا ثبوت ہے کہ حکومت منافع خوروں کے آگے بے بس ہے۔

مزید پڑھیں:  المواسی حملہ کے بعد حماس جنگ بندی مذاکرات سے دستبردار