کورونا وباء طبی عملہ تمغہ امتیاز

کورونا وباء کے دوران شہید ہونے والے طبی عملہ کو تمغہ امتیاز دینے کا فیصلہ

ویب ڈیسک: کورونا وباء کے دوران شہید ہونے والے خیبرپختونخوا کے 23 ڈاکٹروں، نرسز اور پیرا میڈیکل سٹاف کو تمغہ امتیاز دینے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، محکمہ صحت نے اس سلسلے میں تمام شہداء کی تفصیلات طلب کر لیں۔ وفاقی حکومت کی جانب سے ان شہداء کو سرکاری پیکج کے تحت ادائیگی بھی کی جائے گی۔
محکمہ صحت کے مطابق کورونا وباء میں زندگی کی بازی ہارنے والے ڈاکٹرز، نرسز اور پیرا میڈیکل سٹاف کو آئندہ سال 23 مارچ کو تمغہ امتیاز دیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  مینڈیٹ چورحکومت حواس باختہ ہوچکی ہے،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا