نگران وزیراعلیٰ سندھ کا نوٹس

نگران وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر نے حلف اٹھا لیا

ویب ڈیسک: جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر نے بحیثیت نگران وزیراعلیٰ سندھ عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے نگران وزیراعلیٰ سے حلف لیا۔ گورنر ہاؤس سندھ میں ہونے والی تقریب میں مراد علی شاہ، سابق وزراء، پیپلز پارٹی، ایم کیو ایم اور جی ڈی اے سمیت سیاسی رہنماؤں نے شرکت کی۔ تقریب میں غیر ملکی سفارت کاروں، تاجروں اور فوجی وسول حکام بھی شریک ہوئے۔
نگران وزیراعلیٰ جسٹس (ر) باقر 1957 میں پیدا ہوئے، جامعہ کراچی سے ایل ایل بی کیا اور 1981 میں وکالت سے منسلک ہوئے۔ مقبول باقر 2002 میں سندھ ہائی کورٹ کے جج جبکہ 2013 میں چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ مقرر ہوئے۔ اس کے بعد 2015 میں سپریم کورٹ پاکستا ن کے جج مقرر ہوئے اور 4 اپریل 2022 کو ریٹائر ہوئے۔

مزید پڑھیں:  موسمیاتی تبدیلی اور آلودگی؛ کراچی میں سینے کے انفیکشن کے مریض بڑھ گئے