ہری پور چھت گر گئی

ہری پور، بارش سے کچے مکان کی چھت گر گئی، 12 سالہ بچہ جاں بحق

ویب ڈیسک: ضلع ہری پور کے علاقے خانپور مسلم آباد میں بارش کےدوران کچے مکان کی چھت گر گئی جس سے ملبے تلے 3 افراد دب گئے، ذرائع کے مطابق ملبے تلے دب جانے سے 12 سالہ بچہ جاں بحق ہو گیا جبکہ اس کا بھائی اور والد زخمی ہو گئے ہیں۔ مقامی افراد نے ملبے تلے دبے افراد کو اپنی مدد آپ کے نکال کر خانپور ہسپتال منتقل کر دیا۔

مزید پڑھیں:  دنیاکے مختلف ممالک میں یوم عاشور کے جلوس اورنوحہ خوانی