بیرونی سرمایہ کاری میں کمی

مالی سال 2023 میں بیرونی سرمایہ کاری میں 77 فیصد کمی ریکارڈ

ویب ڈیسک: سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق مالی سال 2023 میں 42 کروڑ 71 لاکھ ڈالر کی بیرونی سرمایہ کاری ہوئی جو کہ 2022 کے مقابلے میں 77 فیصد کم ہے۔ ذرائع کے مطابق مالی سال 2023 میں نجی شعبے میں بیرونی سرمایہ کاری 7 فیصد کم ہو کر 1 ارب 43 کروڑ ڈالر رہی، نجی شعبے میں براہ راست سرمایہ کاری 25 فیصد کم ہو کر 1 ارب 45 کروڑ 58 لاکھ ڈالر رہی۔
سٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ نجی شعبے سے 1 اعشاریہ 82 کروڑ ڈالر کی پورٹ فولیو سرمایہ کاری نکالی گئی جب کہ ملکی سرکاری شعبے سے مالی سال 2023 میں 1 ارب 1 کروڑ ڈالر نکالے گئے۔

مزید پڑھیں:  اسلام آباد ہائیکورٹ :صنم جاوید کی گرفتاری غیرقانونی قرار