سیاسی جماعتوں پر پابندی

افغان حکومت نے سیاسی جماعتوں پر پابندی لگا دی

ویب ڈیسک: افغان وزارت انصاف نے ملک میں سیاسی جماعتوں پر پابندی کا اعلان کر دیا ہے۔ افغان میڈیا کے مطابق افغان وزیر انصاف نے اپنے اعلان میں کہا ہے کہ ملک میں سیاسی جماعتوں کی سرگرمیوں کو قبول نہیں کیا جاسکتا۔ وزیر انصاف مولوی عبدالحکیم شرعی نے کہا کہ اس وقت تمام قوانین اسلامی شریعت کی روشنی میں مرتب کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شریعت میں سیاسی جماعتوں کی گنجائش کی حیثیت نہیں ہے، سیاسی جماعتیں ملک کے مفاد میں نہیں ہیں۔ وزیر انصاف نے کہا کہ ملک کی موجودہ تباہی سیاسی جماعتوں کی وجہ سے ہے۔

مزید پڑھیں:  یوم عاشورہ حضرت امام حسین کی شہادت کی یاد تازہ کرتا ہے،صدر مملکت