محکمہ تعلیم ایجوکیشن پلان تیار

نئی اصلاحات کے لئے محکمہ تعلیم کا ایجوکیشن پلان تیار

ویب ڈیسک: محکمہ تعلیم نے صوبے میں اصلاحات کے تحت نیا ایجوکیشن پلان تیار کر لیا ہے۔ اس سلسلے میں سیکرٹری ایجوکیشن کی سربراہی میں 21 اگست کو شیڈول خصوصی اجلاس کے حوالے سے ڈائریکٹر ایجوکیشن اور متعلقہ حکام کو مراسلہ ارسال کر دیا گیا ہے۔ اجلاس کیلئے جو ایجنڈا تیار کیا گیا ہے اس کے مطابق بجٹ بک کے تحت تمام خالی اسامیوں کاجائزہ لیا جائے گا اور ڈی ای اوز کے ریشنلائزیشن پلان، صوبے میں سکولز کے غیر فعال ہونے کی وجوہات اور ان سکولز کو فعال بنانے کیلئے طریقہ کار وضع کرنے پر غور کیا جائے گا۔
سرکاری سکولزمیں اساتذہ اور بچوں کی غیر حاضری کو ختم کرنے کیلئے طریقہ کار بھی زیر بحث لایا جائے گا۔ اجلاس میں سکولز میں داخلہ اور بچوں کے ڈراپ آؤٹ سے متعلق تفصیلات بھی پیش کی جائیں گی۔ صوبے میں کمیونٹی سکولزسے متعلق اساتذہ اور بچوں کی تعداد کی تفصیلات کا جائزہ بھی اس اجلاس میں لیا جائے گا۔ سرکاری سکولز میں بائیو میٹرک سسٹم پر عمل درآمد اور اس سے متعلق اہم فیصلے بھی متوقع ہوں گے جبکہ اجلاس میں میٹرک اور ایف اے ایف ایس سی کے امتحانات کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  بنگلہ دیش میں طلباء کا احتجاج ،جھڑپوں میں 5جاں بحق