اسلامیہ کالج پشاور قیمتی درخت

اسلامیہ کالج پشاور میں 79 قیمتی درخت کاٹ دئیے گئے

ویب ڈیسک: اسلامیہ کالج پشاور میں شیشم اور شہتوت کے کئی سال پرانے درختوں کی نیلامی کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ آکشن کمیٹی کی منظوری کے بعد درختوں کو کاٹ دیا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ اس وقت اسلامیہ کالج یونیورسٹی شدید مالی مسائل میں گھری ہوئی ہے۔ اخراجات پورے کرنے کیلئے قیمتی درخت کاٹ کر فروخت کئے جا رہے ہیں۔
کمیٹی کی منظوری کے ساتھ کالج میں مجموعی طور پر 79 قیمتی درخت کاٹے گئے ہیں ان درختوں کی فروخت کیلئے جاری اشتہار کے مطابق نیلامی میں شیشم کے 53 اور شہتوت کے 23 درخت فروخت کرنے کی منصوبہ بندی ہے۔ اس حوالہ سے تنقید کی جارہی ہے کہ کالج انتظامیہ نے اخراجات کیلئے قیمتی درخت کاٹ دئیے ہیں تاہم کالج انتظامیہ کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ یہ درخت عمر رسیدہ ہو گئے تھے۔
باد و باراں میں ان درختوں کی شاخیں بجلی کی تاروں پر گرنے کے ساتھ ساتھ لوگوں کیلئے بھی خطرناک تھیں۔ بہت سے درخت طبعی عمر مکمل ہونے پر خشک ہوچکے تھے۔ درخت قانونی تقاضوں کے مطابق کاٹے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  بنوں واقعے پر وزیراعلیٰ کا نوٹس، رپورٹ طلب، خصوصی پیکیجز کا اعلان