علی مردان ڈومکی

نگران وزیراعلیٰ بلوچستان، قرعہ فال علی مردان ڈومکی کے نام نکل آیا

ویب ڈیسک: نگران وزیراعلی بلوچستان کے لیے حکومت اور اپوزیشن نے علی مردان ڈومکی کے نام پر اتفاق کر لیا۔ اس حوالے سے ذرائع کا بتانا ہے کہ علی مردان ڈومکی کی تقرری کے لیے سمری سپیکر بلوچستان اسمبلی نے گورنر کو بھجوا دی ہے، دوسری جانب ذرائع گورنر ہاؤس نے بھی علی مردان ڈومکی کی بطور نگران وزیراعلیٰ تقرری کی سمری موصول ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔
یاد رہے کہ نگران وزیراعلیٰ بلوچستان کے لیے حکومت اور اپوزیشن کسی ایک نام پر اتفاق نہیں کر سکے تھے جس کے بعد معاملہ پارلیمانی کمیٹی کے سپرد کر دیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں:  غزہ پناہ گزین کیمپوں میں پولیو وائرس کی تصدیق