پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ

پٹرولیم قیمتوں میں اضافے کے سبب سبزیاں بھی مہنگی، عوام خوار

ویب ڈیسک: پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات اب سبزیوں پر بھی آنا شروع ہو گئے ہیں، روزمرہ استعمال ہونے والی سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ ہونے لگا ہے جس سے عوام پریشان و سرگرداں ہیں۔ مارکیٹ میں پیاز 90، آلو 100، شملہ مرچ 200، ٹماٹڑ 140 جبکہ بھنڈی 150 روپے کلو میں فروخت ہو رہی ہے۔ قیمتیں بڑھانے پر دکانداروں کا کہنا ہے کہ پٹرول کی وجہ سے کرایوں میں اضافہ ہو گیا ہے جس کی وجہ سے سبزیوں کے ریٹ بڑھانے پڑے ہیں۔ ادھر شہری سبزیوں کے ریٹ کم کر کے عام آدمی کو ریلیف دینے کا مطالبہ کر رہے ہیں کیونکہ اب کھانے پینے کی اشیاء بھی ان کی پہنچ سے دور ہونے لگی ہیں، پھل اور دال چاول تو پہلے ہی مہنگے تھے عوام کی پریشانی میں رہی سہی کسر منگی سبزیوں نے پوری کر دی۔

مزید پڑھیں:  مخصوص نشستوں کے حکم پر نظرثانی درخواستوں کی سماعت کا فیصلہ