خاتون کو ہراساں

خاتون کو ہراساں کرنیوالا ملزم ایف آئی اے کے ہاتھ لگ گیا

ویب ڈیسک: خاتون کو واٹس ایپ کے ذریعے ہراساں کرنے میں ملوث ملزم کو سائبر کرائم سرکل ایبٹ آباد نے گرفتار کر لیا۔ ملزم محمد عاصم خان نے انٹرنیشنل نمبر کا استعمال کرتے ہوئے متاثرہ خاتون کو دھمکی آمیز پیغامات بھیجے اور کالز بھی کیں۔
ذرائع کے مطابق ملزم قابل اعتراض مواد متاثرہ خاتون کے گھر والوں سے بھی شئیر کرنے کے ساتھ کئی ماہ سے اسے بلیک میل بھی کرتا رہا، ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم کو ایبٹ آباد سے گرفتار کر لیا گیا اور اس کا موبائل فون بھی قبضے میں لے لیا گیا، ملزم کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا جبکہ اس سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

مزید پڑھیں:  ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ 22 ستمبر کو منعقد کرنے کا فیصلہ