امریکی خاتون

انجو کے بعد امریکی خاتون بھی دیر کے نوجوان کو دل دے بیٹھی

ویب ڈیسک: نصراللہ کی محبت میں بھارت سے پاکستان آنے والی خاتون انجو کے بعد 53 سالہ کمبرلی ڈان بھی عباس نامی نوجوان کی محبت میں لوئر دیرکی تحصیل ترناؤ اسبنڑ پہنچی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ترناؤ اسبنڑ سے تعلق رکھنے والے عباس یونیورسٹی کے طالب علم ہیں جن کا رابطہ سات سمندر پار امریکا میں بسنے والی کیمبرلی سے سوشل میڈیا ویب سائٹ فیس بک پر ہوا لیکن اس وقت دونوں نے یہ سوچا بھی نہیں تھا کہ وہ کبھی رشتہ ازدواج میں منسلک ہوجائیں گے، اس کے بعد دونوں کی دوستی جلد ہی محبت میں تبدیل ہوگئی۔ رپورٹ کے مطابق کمبرلی ڈان نے ہی عباس کو شادی کیلئے پروپوز کیا تھا جس کے بعد کیمبرلی پاکستان آگئی۔ عباس کے بھتیجے نے بتایا کہ امریکی خاتون اگرچہ دیر پہنچ گئی تھیں لیکن انہیں لوئر دیر جانے کی اجازت نہیں مل سکی تاہم دونوں نے نکاح کر لیا ہے اور وہ اس وقت اسلام آباد کے ایک نجی ہوٹل میں قیام پذیر ہیں۔

مزید پڑھیں:  ٹانک سے سراغ رساں ٹیم کے 5اہلکاروں کو اغوا کر لیا گیا