مردان ہسپتال سے نومولود اغواء

مردان میں ہسپتال سے نومولود اغواء، رپورٹ درج

ویب ڈیسک: مردان میں نجی ہسپتال سے نومولود بچے کو اغواء کر لیا گیا ہے جس پر مغوی بچے کے والد افضل رحمان نے پولیس تھانے میں رپورٹ درج کرا دی ہے، ہسپتال کے ڈپٹی ڈائریکٹر طارق محمود کے مطابق نومولود کو دادی نے باہر نکالا اور اس دوران ایک خاتون کو دے کر مریضہ کو دیکھنے چلی گئی، اسی لمحے خاتون نومولود کو لے کر فرار ہوگئی۔ انہوں نے کہا کہ مردان پولیس کی جانب سے سی سی ٹی وی چیک کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  بنوں میں شہید ہونے والے جوان فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک