پشاور پولیس کا کریک ڈائون

جرائم کی بیخ کنی کیلئے پشاور پولیس کا کریک ڈائون، 16 ملزمان گرفتار

ویب ڈیسک: پشاور میں بڑھتے جرائم کی روک تھام کیلئے پشاور پولیس متحرک، سٹریٹ کرائمز سمیت دیگر جرائم میں ملوث افراد کیخلاف کریک ڈائون، 16 ملزمان گرفتار کر لئے گئے، تفصیلات کے مطابق ایس پی فقیرآباد ڈویژن ڈاکٹر محمد عمر کی خصوصی ہدایات پر فقیرآباد ڈویژن کے مختلف تھانہ جات کی حدود میں سٹریٹ کرائمز، گھروں سے چوریاں کرنے، ڈکیت، سنیچرز، موٹرکار اور موٹرسائیکل چھینے میں ملوث خطرناک گینگز کے خلاف اہم کارروائیاں کی گئیں جن میں شہر بھر میں سرگرم سٹریٹ کرائمز، راہزنی، ڈکیتی، موٹر سائیکل سنیچرز، کار لفٹرز سمیت دیگر سنگین جرائم میں ملوث 6 گروپ بے نقاب جبکہ ان کامیاب کاروائیوں کے دوران پشاور پولیس نے خطرناک گینگز کے 16 ملزمان گرفتار کر لئے۔
خصوصی کارروائیاں ایس ڈی پی او فقیرآباد سید طلال احمد شاہ، ایس ڈی پی او گلبہار شکیل خان کی نگرانی میں فقیرآباد ڈویژن کے ایس ایچ او تھانہ فقیرآباد وارث خان، ایس ایچ او تھانہ گلبہار عمر آفریدی، ایس ایچ او تھانہ پھندو عاقب خان نے مختلف تھانوں کی حدود میں کیں۔ ایس پی ڈاکٹر محمد عمر نے اس حوالے سے کہا کہ گرفتار ملزمان میں ہمسایہ ملک افغانستان سمیت پشاور کے مختلف علاقوں کے رہائشی جبکہ پولیس سے برخاست شدہ 2 سابق پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈکیت گینگز سے تعلق رکھنے والے ملزمان اسلحہ کی نوک پر نقد رقم، قیمتی موبائل فونز، قتل، اقدام قتل، موٹر کار، موٹر سائیکل اور دیگر قیمتی اشیاء چھین کر فرار ہو جاتے تھے، اس کے علاوہ گینگز کے گرفتار ملزمان اسلام آباد پولیس کو راہزنی کے دوران مزاخمت پر قتل کے مقدمہ میں بھی ملوث ہیں۔ گرفتار شدگان کے قبضے سے مجموعی طور پر مختلف قیمتی اشیاء فروخت کرنے عوض حاصل کی گئی رقم 8 لاکھ 80 ہزار روپے، پرایز بانڈز، 88 عدد چھینے گئے قیمتی موبائل، 25 عدد موٹر سائیکلیں، 6 عدد موٹر کار، لیپ ٹاپ، ایل ای ڈی اور دیگر اشیاء برآمد کر لی گئی ہِیں۔ابتدائی تفتیش کے دوران تمام گرفتار ملزمان نے معتدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا جبکہ دوران تفتیش ان سے مزید اہم اور سنسنی خیز انکشافات کی توقع کی جارہی ہے۔

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ کا پشاور میں فورسز اور پولیس اہلکاروں کی شہادت پر اظہار افسوس