یوکرین ڈرون حملے

یوکرین نے ماسکو کے بزنس حب پر ڈرون حملے کیے، روس کا الزام

ماسکو: روس نے یوکرین پر الزام عائد کیا ہے کہ اس نے دارالحکومت ماسکو کے بزنس حب پر ڈرون حملے کیے ہیں۔ ذرائع کے مطابق روسی حکام کا کہنا ہے کہ یوکرین نے ماسکو کے وسطی علاقے میں ایک بلڈنگ کو نشانہ بناتے ہوئے بلڈنگ پر ڈرون حملہ کیا جس کے دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی۔ روسی حکام کے مطابق یوکرین نے ماسکو کے بزنس حب کو نشانہ بنایا ہے تاہم ائیر ڈیفنس نے یوکرینی ڈرون کو تباہ کر دیا جس کا ملبہ ایکسپو سینٹر پر گرا، میئر ماسکو سرگئی سوبیانن کا کہنا ہے کہ یوکرین کی جانب سے دارالحکومت پر تسلسل سے ڈرون حملے کیے جارہے ہیں جس میں اس بار شہر کے اہم کاروباری حب کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یوکرین کے ڈرون حملے کی کچھ ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہیں جس میں ماسکو کی فضا میں دھوئیں کے بادل اٹھتے دیکھے گئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ماسکو پر ڈرون حملے کے بعد یوکرینی حکام نے فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا جبکہ کیف کے حکام نے بھی ماسکو پر ڈرون حملوں کی باضابطہ کوئی تصدیق نہیں کی ہے۔

مزید پڑھیں:  بجلی چوری کی روک تھام کیلئے سمارٹ میٹرنگ نظام لانے کا فیصلہ