انتونیو گوتریس

عالمی برادری افغانوں کو نہ بھولے، انتونیو گوتریس

ویب ڈیسک: اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے نگران افغان حکومت کے دو سال بعد کہا ہے کہ عالمی برادری کو افغانوں کو نہیں بھولنا چاہیے۔ ایکس پر اپنی ٹویٹ میں گوتریس نے خواتین اور لڑکیوں کے حقوق پر پابندیوں کے بارے میں بھی گہری تشویش کا اظہار کیا۔
اقوام متحدہ کی خواتین کے امور کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر سیما پارکھس نے بھی گزشتہ روز ایک بیان میں کہا کہ عالمی برادری کو افغانستان میں خواتین کی صورت حال کو نظر انداز نہیں کرنا چاہیے۔ انہوں نے تمام متعلقہ فریقوں سے کہا کہ وہ اقوام متحدہ کے ساتھ مل کر افغان خواتین کی حمایت کریں اور ان کی آوازوں، ترجیحات اور سفارشات کا جائزہ لیں اور ان خدمات کے لیے بجٹ فراہم کریں جن کی افغان خواتین کو اشد ضرورت ہے۔

مزید پڑھیں:  پشاور :تھانہ خزانہ کی حدود میں زبانی تکرار پر فائرنگ سے دو افراد جاں بحق