علی مردان ڈومکی حلف

نگران وزیراعلیٰ بلوچستان علی مردان ڈومکی نے حلف اٹھا لیا

ویب ڈیسک: نگران وزیراعلیٰ بلوچستان علی مردان ڈومکی نے گورنر ہاوس میں ہونے والی حلف برداری تقریب میں اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا۔ ان سے حلف گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ نے لیا۔ یاد رہے کہ صوبائی اسمبلی تحلیل کرنے کے بعد قائد ایوان اور حزب اختلاف کے لیڈر دو دن لگاتار ملاقاتوں کے باوجود کسی بھی نام کو فائنل کرنے میں ناکام رہے، نو منتخب نگران وزیراعلیٰ علی مردان ڈومکی کا تعلق بلوچستان کے علاقے لہڑی سے ہے، وہ سابق سینیٹر میر حضور بخش ڈومکی کے بیٹے ہیں۔
علی مردان خان ڈومکی 13 اکتوبر 1972 کو پیدا ہوئے، علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی سے سوشیالوجی میں ماسٹر کیا۔ علی مردان ڈومکی تحصیل ناظم لہڑی اور ضلع ناظم سبی بھی رہ چکے ہیں، اس کے علاوہ علی مردان ڈومکی کے بھائی دوستن ڈومکی رکن اسمبلی اور وزیر مملکت رہ چکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  چیئر لفٹس کیلئے ایس او پیز جاری کرنے کا مطالبہ زور پکڑنے لگا