گرجا گھروں کی سیکیورٹی سخت

پشاور سمیت صوبہ بھر میں گرجا گھروں کی سیکیورٹی سخت

ویب ڈیسک: پشاور سمیت صوبے بھر میں گرجا گھروں کی سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔ جڑانوالہ میں چرچز پر حملہ کے واقعات کے بعد پشاور سمیت صوبے بھر میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بھاری نفری سادہ کپڑوں میں بھی مختلف گرجا گھروں کے آس پاس تعینات کر دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق شہری اور دیہی علاقوں میں واقع گرجا گھروں کے لئے جمعہ کے روز سے سیکیورٹی پلان جاری کر دیا گیا تھا۔ اتوار کے روز عبادت کے لئے بھی چرچز کی سیکیورٹی سخت کرنے کی ہدایات کر دی گئی ہیں۔ چرچز کے علاوہ اقلیتی برادری کی دیگر عبادت گاہوں کے لئے بھی سیکیورٹی انتظامات سخت کیے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  بنوں میں فائرنگ سے تین افراد قتل ،ایک زخمی ہو گیا