خیبرپختونخوا کی نئی نگران کابینہ

خیبرپختونخوا کی نئی نگران کابینہ نے حلف اٹھا لیا

گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے نگران کابینہ سے حلف لیا۔
ویب ڈیسک: تفصیلات کے مطاقب حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس میں ہوئی جس میں نگران وزیراعلیٰ اعظم خان، گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
گورنر کے پی حاجی غلام علی نے نئی نگران کابینہ سے حلف لیا۔
سید مسعود شاہ، فیروز جمال شاہ، جسٹس ریٹائر ارشاد قیصر، احمد رسول بنگش، آصف رفیق، ڈاکٹر نجیب اللہ اور ڈاکٹر محمد قاسم جان نگران کابینہ کا حصہ ہیں۔
علاوہ ازیں ڈاکٹر ریاض، ڈاکٹر سرفراز علی شاہ وزیراعلیٰ کے مشیر جبکہ ظفراللہ خان کو وزیراعلیٰ کے پی کا معاون خصوصی مقرر کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  تمباکو ٹیکسز میں کمی، فنانس ترمیمی بل اسمبلی اجلاس میں پیش