اے لیول پرچے اکتوبر میں

کیمبرج اے لیول پرچے اکتوبر میں لینے کیلئے تیار

ویب ڈیسک: طلبہ کا مطالبہ منظور، کیمبرج اے لیول پرچے اکتوبر میں دوبارہ لینے کیلئے تیار ہو گیا، اس سلسلے میں وزارت تعلیم میں کیمبرج امتحانات سے متعلق اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں کیمبرج کی کنٹری ڈائریکٹرعظمیٰ یوسف نے بھی شرکت کی، اجلاس میں متعلقہ سکولوں کے سربراہان نے شکایات کے انبار لگا دیئے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 10، 11 اور 12 مئی کو ہونے والے پرچے اکتوبر میں دوبارہ لئے جائیں گے، کیمبرج امتحان کے انعقاد کیلئے کوئی فیس نہیں لے گا، بعض طلبہ امن و امان کی صورتحال کے باعث 10 سے 12 مئی تک پرچے نہیں دے سکے تھے۔ اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ انفرادی کیسوں کی دوبارہ تشخیص کی جائے گی، سکول انفرادی کیسوں کی دوبارہ تشخیص کیلئے کیمبرج کو درخواستیں جمع کرائیں گے، انفرادی کیسوں کے 80 فیصد اخراجات سکول اور 20 فیصد والدین برداشت کریں گے۔ دوبارہ تشخیص کے نتیجے میں گریڈز تبدیل ہونے کی صورت میں پوری فیس واپس کی جائے گی، وزرات تعلیم کی جانب سے معاملے پر یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز سے میٹنگز بھی کی جائیں گی۔

مزید پڑھیں:  پیرو :مسافر بس کھائی میں گرنے سے 23افراد ہلاک