سی این جی میں خود ساختہ اضافہ

پشاور، سی این جی کی قیمتوں میں خود ساختہ اضافہ، عوام پریشان

ویب ڈیسک: پشاور سمیت صوبہ بھر میں سی این جی مافیا نے سی این جی کی قیمتوں میں خود ساختہ اضافہ کر دیا، ذرائع کے مطابق اب فی کلو قیمت 219 سے بڑھ کر 234 روپے ہو گئی ہے، اس نئے اضافے کے باعث ٹرانسپورٹرز اور مسافروں کو مشکلات کا سامنا، لڑائی جھگڑے معمول بن گئے۔ سی این جی پمپ پر گاڑی مالکان اور پمپ انتظامیہ کے مابین بھی اس حوالے سے لڑائی جھگڑے دیکھے گئے ہیں، سی این جی ایسوسی ایشن کے مطابق قیمتوں میں اضافے کی وجہ بجلی لوڈشیڈنگ اور زیادہ بل آنا ہے، بجلی لوڈشیڈنگ کے باعث مہنگی فیول سے جنریٹر استعمال کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  خوشاب میں کشتی الٹنے سے 7بچے نہر میں ڈوب گئے