خالد وقار چمکنی

خالد وقار چمکنی نے پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین میں شمولیت اختیار کر لی

ویب ڈیسک: جے یو آئی کے سابق ایم پی اے خالد وقار چمکنی نے اپنے خاندان اور ساتھیوں سمیت جے یو آئی ف سے پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین میں شمولیت اختیار کر لی۔ اشتیاق ارمڑ اور ضیاء اللہ بنگش کی قیادت میں وفد حاجی خالد وقار چمکنی کے حجرے پر آیا اور انہوں نے پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی۔ اس موقع پر سابق ایم پی اے خالد وقار چمکنی نے ان کی دعوت قبول کرتے ہوئے جے یو آئی سے اپنی 22 سالہ رفاقت ختم کرتے ہوئے پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین میں شمولیت اختیار کر لی۔

مزید پڑھیں:  عوامی نیشنل پارٹی نے پی ٹی آئی پر پابندی کا فیصلہ بچگانہ قرار دیدیا