Screen Shot 2020 05 15 at 4.59.01 PM

کرونا کیسز میں اضافہ نہ ہوا تو تمام کاروبار کھول دیں گے – وزیراعظم عمر ان خان

اسلام آباد:وزیراعظم عمر ان خان کی میڈیا بریفنگ، ان کا کہنا تھا کہ ہم وہ لاک ڈاؤن نہیں کرسکتےجویورپ امریکااورچین نےکیا،امریکا نے2ہزار ارب ڈالر کا پیکج دیا ہے،پاکستان میں مشکل سے 8ارب ڈالرکاریلیف پیکج دیا،دیکھناہوگاکیا ہم لاک ڈاون کےمزید متحمل ہوسکتےہیں،پہلےہی دو مہینے کالاک ڈاؤن ہوچکاہے ،باقی ممالک اپنی معیشت بچارہے ہیں ہم اپنے لوگوں کو بھوک سے بچارہے ہیں.

وزیراعظم عمر ان خان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان نےبھی دوسری دنیاکی طرح کورونا کےساتھ گزاراکرناہے،حکومت کولوگوں کی مشکلات کااحساس ہے،دنیابھرکےماہرین کہہ رہےہیں کہ اس سال ویکسین نہیں آسکتی،جہاں لاک ڈاؤن ہواوہاں دوبارہ کیسزسامنےآگئے،پوری قوم سے درخواست کرتا ہوں کہ ایس او پزی پر عمل کریں،جن علاقوں میں کورونا کیسز میں اضافہ ہوا ان کو سیل کرنا پڑیگا.

مزید پڑھیں:  وزیر داخلہ کی وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سے ملاقات،دہشتگردی ختم کرنےکا عزم

وزیراعظم عمر ان خان کا مزید کہنا تھا کہ تمام دکانداروں سے کہوں گا کہ احتیاطی تدابیر پر عمل کریں،ہمیں نہیں معلوم کہ کتنا وقت اور کورونا کہ ساتھ گزارنا ہے، ہم 15کروڑ لوگوں کا خیال نہیں رکھ سکتے،صورتحال کو دیکھتے ہوئے لاک ڈاون میں نرمی کررہے ہیں ،کاروباری افراد ایس او پیز پر عمل کریں ،پبلک ٹرانسپورٹ غریب آدمی کے لیے ہے،پبلک ٹرانسپورٹ بند کرنے سے غریب مشکل میں آئے،صوبوں سے درخواست کرتا ہوں کہ ٹرانسپورٹ کھول دیں ،کیسز میں اضافہ نہ ہوا تو تمام کاروبار کھول دیں گے.

مزید پڑھیں:  عوام کو ایک اور جھٹکا،بجلی 2روپے 75پیسے فی یونٹ مہنگی

وزیراعظم عمر ان خان کا مزید کہنا تھا کہ ایس اوپیزپرعملدرآمدبہت ضروری ہے،دکاندارایس اوپیزپرعملدرآمدکریں،ہوسکتاہےزیادہ کیسزوالےعلاقوں میں لاک ڈاؤن کرناپڑے،ہماراصحت کانظام جون کےآخرتک کوروناکامقابلہ کرنےکوتیارہے،ٹائیگرفورس کی اصل ذمہ داری لوگوں کواحساس دلاناہے،عوام احتیاط کریں گےتوکوروناکامقابلہ کیاجاسکتاہے وزیراعظم