ٹرمپ صدارتی انتخاب

صدارتی انتخاب کیلئَے ریپبلکن مباحثوں میں حصہ نہیں لوں گا، ٹرمپ

ویب ڈیسک: امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ صدارتی انتخابات کے لیے ریپبلکن امیدواروں کی ابتدائی بحث میں حصہ نہیں لیں گے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل نیٹ ورک (ٹروتھ سوشل) میں دعویٰ کیا ہے کہ صدر کے طور پر ان کی کامیاب تاریخ ہے، وہ امریکی عوام میں اچھی مقبولیت رکھتے ہیں اس لیے وہ مباحثوں میں حصہ نہیں لیں گے۔ ٹرمپ نے اپنے دور کی توانائی، سرحدی سلامتی، فوج اور معیشت کا ذکر کیا اور لکھا کہ لوگ جانتے ہیں کہ میں کون ہوں اور میری صدارت کتنی کامیاب رہی۔ 2024 کے صدارتی انتخابات کیلئے ریپبلکن امیدواروں کی پہلی بحث 23 اگست کو ریاست وسکونسن میں ہونے والی ہے۔ ذرائع کے مطابق حالیہ ہونے والے ایک سروے سے معلوم ہوا ہے کہ ریپبلکن امیدواروں کے پول میں حصہ لینے والے 62 فیصد لوگوں نے کہا ہے کہ وہ انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کو ووٹ دیں گے۔

مزید پڑھیں:  بنگلہ دیش میں کوٹہ سسٹم کیخلاف طلبہ کا احتجاج شدید، فوج طلب