صدر مملکت سیکرٹری وقار احمد

صدر مملکت نے اپنے سیکرٹری وقار احمد کی برطرفی کی سفارش کر دی

ویب ڈیسک: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اپنے سیکرٹری وقار احمد کو عہدے سے ہٹانے کی سفارش کر دی۔ اس سلسلے میں ایوان صدر کی جانب سے وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری کو خط لکھ کر کہا گیا ہے کہ صدر مملکت کے سیکرٹری وقار احمد کی مزید خدمات درکار نہیں۔ ایوان صدر نے گریڈ 22 کی افسر حمیرہ احمد کو صدر مملکت کی سیکرٹری مقرر کرنے کی سفارش کر دی۔ ایوانِ صدر کی جانب سے جاری ہونے والے خط میں کہا گیا ہے کہ صدر مملکت کے سیکرٹری وقار احمد کی خدمات کی مزید ضرورت نہیں لہذا ان کی خدمات اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو واپس کی جاتی ہیں۔ یاد رہے کہ کل کے واضح بیان کے پیشِ نظر ایوانِ صدر نے صدر مملکت کے سیکرٹری کی خدمات اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو واپس کر دیں۔

مزید پڑھیں:  اسرائیلی جارحیت کے باعث 64 فلسطینی شہید، 105 زخمی